ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی کا قابض میئر کراچی کو حق دینے کے لیے تیار نہیں، منعم ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا قابض میئر کراچی کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

نمائش چورنگی پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی والے ٹریفک حادثات کی وجہ سے دھرنا دینے پر مجبور ہیں، ای چالان کی لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کراچی کے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے، جس شعبے میں دیکھا جائے تو ہر جانب مافیا موجود ہے، دھرنا شہر کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی آواز ہے۔

یہ پڑھیں: خونی ٹینکرز کے حادثات، جماعت اسلامی کا نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان

منعم ظفر نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، شہری ہیوی ٹریفک کے ہاتھوں کچلے جارہے ہیں، ارباب اختیار بتائیں ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہر کو باعزت ٹرانسپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے، کوئی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس کے مکمل ہونے کی حتمی تاریخ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان کے نام پر لوٹ مار کا دھندا شروع کیا ہوا ہے، ظالم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں