انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بلآخر اپنی دوسری نوبیاہتا دلہنیا کے ساتھ تصاویر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ پہلی بار تصاویر شیئر کردی۔
جاری کردہ تصاویر میں انہیں دبئی میں دیکھا جاسکتا ہے، منور نے چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں دبئی کے سیاحتی مقام، کامیڈی شو اور صبح کی کافی کی جھلک بھی دکھائی ہے۔
View this post on Instagram
جاری کردی پوسٹ کے آخر میں منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر بھی شامل کی، مذکورہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
تصویر میں منور فاروقی اور مہہ زبین دبئی کی اونچی عمارتوں کو دیکھ رہے ہیں، شادی کی خبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب منور فاروقی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
واضح رہے کہ منور فاروقی نے مئی میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کی تھی، انہوں نے اس شادی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی جیسمین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے، رپورٹس کے مطابق جیسمین اور منور کی شادی 2017 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔