تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت کے نوجوان مسلم اداکار کو ہندو انتہا پسندوں کی سنگین دھمکیاں

ممبئی : بھارت کے مزاحیہ اداکار  نے ہندو انتہا پسند رہنما کی دھمکیوں کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا، جس کا سُن کر مداح بھی افسردہ ہوگئے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نوجوان مزاحیہ اداکار منور فاروقی کا ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں پروگرام شیڈول تھا۔

اس پروگرام کے بعد ہندوتوا گروپس نے منتظمین اور اداکار کو پروگرام کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور انہیں چلینج دیا کہ وہ پروگرام کر کے دکھائیں۔

ہندوتوا گروپ کے رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ وہ اور اُن کا گروپ کسی صورت بھی اس پروگرام کا انعقاد نہیں ہونے دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منور فاروقی کو 14 نومبر کے روز ایک پروگرام میں پرفارم کرنا تھا، انہیں ہندو مذہبی تنظیم کے رہنما بجرنگ دال نے دھمکی آمیز لیٹر بھیجا اور پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی۔

شدت پسند رہنما نے یہ لیٹر پولیس کو بھی ارسال کیا اور کہا کہ اگر وہ اس شو کے انعقاد کو نہیں روکے گی تو ہمارے کارکنان اسے روکنا جانتے ہیں۔پولیس نے اس لیٹر اور ہندو شدت پسند رہنما کی دھمکیوں کے بعد منتظم اور اداکار کو شو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔

علاوہ ازیں یوگی دیوانت نے بھی منور فاروقی کا پروگرام روکنے کے لیے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ ’ممبئی بھی منور کو واپس جانے کا بول رہا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -