The news is by your side.

Advertisement

’بددعا‘ بیوی ہو، بیوی بن کر رہو، نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کرو‘

اے آر وائی ڈیجیٹل میں ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ کی گزشتہ روز دکھائی جانے والی قسط کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامے ’بددعا‘ میں منیب بٹ، امر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے کو منفرد کہانی کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ منیب بٹ (جنید) اور امر خان (ابیر) نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامہ کی آج کی قسط میں ابیر اپنے شوہر جنید کو کسی لڑکی سے میسج پر بات کرتے ہوئے دیکھ لیتی ہیں، ابیر میسج پڑھ کر پوچھتی ہے کہ کون ہے یہ لڑکی اس پر جنید کہتا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھو۔

جنید کہتا ہے کہ زیادہ جاسوسی کرنے کی ضرورت نہی ہے، ابیر کہتی ہے کہ آپ کسی سے پیار محبت کے میسجز کررہے ہیں اور میں یہ بھی نہ پوچھوں کہ کون ہے۔

اس پر جنید کہتا ہے کہ نہیں پوچھ سکتیں، یہی باتیں جب میں تمہارے ساتھ کرتا تھا تب تو تمہیں بہت خوشی ہوتی تھی اس وقت میں منگیتر نیلم (مریم نور)، ابیر بیچ میں جنید کو ٹوکتے ہوئے کہتی ہے کہ نیلم منگیتر تھی میں آپ کی بیوی ہوں۔

ابیر یہ کہتے ہی جنید کا فون چھیننے لگ جاتی ہے تو جنید غصے میں آکر اسے تھپڑ جڑ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ بیوی ہو، میری بیوی بنو، ماں بن کر سر پر مت بیٹھو میرے، میری نجی زندگی میں کوئی دخل اندازی کرے مجھے سخت ناپسند ہے۔

جنید تھپڑ مارنے کے بعد جارہا ہوتا ہے تو ابیر پیچھے پیچھے چلی جاتی ہے، اس دوران ان کی والدہ بھی وہاں موجود ہوتی ہے ادھر بھی دونوں میں بحث شروع ہوجاتی ہے اور جنید ابیر کو دوبارہ تھپڑ مارنے کی کوشش کرتا ہے تو ان کی والدہ اسے روک لیتی ہیں۔

ابیر نے لڑکی سے متعلق بتایا تو جنید نے والدہ اور بھائی کے سامنے سب باتوں سے انکار کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں