تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

منیب بٹ نے ایمن کیلیے پورا سینما گھر بُک کرلیا

پاکستان کے مشہور اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کو فلم دکھانے کے لیے پورے سینما گھر کی بُکنگ کر ڈالی۔

منیب بٹ اور اہلیہ ایمن خان اپنی بیٹی امل کے ساتھ ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر کافی متحریک رہتے ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ اور ایمن خان نے دبئی کے سینما گھر کا رُخ کیا اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ دیکھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

ایمن خان عالیہ بھٹ کی مداح ہیں اور اسی وجہ سے منیب بٹ نے اہلیہ کو ”گنگو بائی کاٹھیاواڑی“ دکھانے کے لیے پورے سینما گھر کی بُکنگ کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

منیب بٹ نے انسٹا گرام اسٹوری پر سینما کے اندر فلم کے دوران کی ویڈیو شیئر کی جس میں دکھا گیا کہ ایمن خان اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ فلم دیکھ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

تاہم انسٹا گرام صارفین نے ایسا کرنے پر ان دونوں پر تنقید کی ہے۔ صارفین نے منیب بٹ کو ”دکھاوے باز“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ فلم دیکھنے کے لیے دونوں نے پیسے ضائع کیے۔

Comments

- Advertisement -