تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’خدا کے لیے ملک کو بچائیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر فوری عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار منیب بٹ نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ احتجاج کرنے کے بجائے اپنے ٹینک بھرنے کے لیے لمبی قطاروں میں لگے ہیں۔‘

منیب بٹ نے لکھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئی بھی اس کمزور 13 پارٹیوں کی مخلوط حکومت پر بھروسہ اور سرمایہ کاری نہیں کرے گا‘۔

اُنہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا کے لیے پاکستان کو بچائیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں‘۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -