ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

اداکار منیب بٹ بے گناہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 جولائی 2026): انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ پر شارٹ ٹائم اغوا اور تاوان کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ پر شارٹ ٹائم اغوا اور تاوان کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل چالان پیش کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان شاہد ستار، وزیر محمد اور محمد سلیم کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ اداکار منیب بٹ، محسن راجپر اور عبدالرحمان چانڈیو کو ضمانت پر ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد منیب بٹ کو اس معاملے میں بے گناہ قرار دیا ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ محمد متعل کو شاہراہِ فیصل سے شارٹ ٹائم اغوا کیا اور ان سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی لوٹ لی۔

ملزمان تاوان کی رقم لوٹنے کے بعد مغوی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید قانونی کارروائی عدالت میں جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں