بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

امی ڈبل روٹی منگواتی تھیں میں پانچ روپے رکھ لیتا تھا، منیب بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ امی ڈبل روٹی منگواتی تھیں میں پانچ روپے جیب میں رکھ لیتا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار منیب بٹ نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امی کہتی تھیں کہ بڑی مہنگائی ہورہی ہے لیکن ان کو پتا نہیں تھا کہ ڈبل روٹی 15 روپے کی آرہی ہے اور پانچ روپے لانے والے کے فنڈ میں جارہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ 2003 کی بعد ہے جب ڈبل روٹی 15 روپے کی آتی تھی اور امی کو لگتا تھا کہ 20 روپے کی آرہی ہے۔

منیب بٹ نے بتایا کہ میرے اوپر اب بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ڈبل روٹی، دودھ لانا ہوتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں گھر آنے سے پہلے ایمن کو فون کرکے پوچھ لیتا ہوں کہ کسی کی ضرورت ہے تو بتادو۔

انہوں نے کہا کہ ایک لسٹ آجاتی ہے، بچوں کا ناشتہ انڈہ، ڈبل روٹی، دودھ لے آنا۔

اداکار نے کہا کہ گزشتہ روز ہی میں نے فون کرکے کہا کہ گھر پر روزہ افطار کروں گا تو ایمن نے کہا کہ آتے ہوئے شوارمے کی بریڈ لے آنا، میں لے تو آیا لیکن غلط لے آیا پھر دوبارہ واپس کروانے گیا۔

منیب بٹ نے کہا کہ ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں، بہن کو باہر سودا سلف لانے نہیں بھیجتے تھے یا تو میں جاتا ہوں یا پھر بھائی جاتا ہے تو ہماری بچپن سے ہی ٹریننگ ہوئی ہے جو بھی سامان لانا ہوتا ہے آرام سے لے آتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں