اقوام متحدہ نے منیبہ مزاری کوپاکستان میں خیرسگالی کا سفیرمقررکردیا -
The news is by your side.

Advertisement

اقوام متحدہ نے منیبہ مزاری کوپاکستان میں خیرسگالی کا سفیرمقررکردیا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین UN Women نے منیبہ مزاری کو پاکستان کی پہلی خیرسگالی کی سفیرمقررکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو این ویمن پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو خودمختار بنانے کے مشن پرکاربند ہے اوراسی سلسلے میں پاکستان میں پہلی مرتبہ منیبہ مزاری کو خیرسگالی کا سفیرمقررکیا ہے۔

منیبہ مزاری کوسفیر مقرر کرنےکا اعلان صنفی امتیازکی بنا تشدد کی روک تھام کے سولہویں عالمی دن کے موقع پر کیا گیا، اس موقع پر بلیوایریا میں واقع سعودی پاک ٹاورکونارنجی رنگ میں نہلادیا گیا جو کہ خواتین کے حقوق کے اظہار کا رنگ ہے۔

منیبہ مزاری مصنفہ ، گلوکارہ اورمقررہیں اورخواتین کے خلاف تشدد اور صنفی امتیاز کی روک تھام کے لئے سرگرم رہتی ہیں۔

منیبہ مزاری سات سال قبل ایک کارحادثے کا شکارہوگئیں تھی جس میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا جس کے سبب وہ کئی سال سے وہیل چیئرپرہیں لیکن صنفی مساوات کے لئے ان کے عزم اورحوصلے میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی۔

منیبہ مزاری کو خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان پاکستان میں یو این ویمن کے ترجمان جمشید قاضی نے کیا اور ان کا کہنا تھا کہ منیبہ مزاری جیسی باہمت اور حوصلہ مند خاتون کاان کے ادارے سے منسلک ہونا ان کے لئے فخراوراعزازکی بات ہے۔

منیبہ مزاری کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ 2030 تک پاکستان میں صنفی مساوات کا خواب شرمندہ تعبیرہو اور اسکے لئے وہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے لئے صرف خواتین ہیں نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں