site
stats
پاکستان

معروف نعت خواں منیبہ شیخ انتقال کر گئیں

کراچی : معروف نعت خوان منیبہ شیخ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں وہ طویل عرصے سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں اور صدارتی ایوارڈ یافتہ منیبہ شیخ طویل عرصے تک علیل رہنے بعد آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں وہ گردے کے امراض میں مبتلا تھیں اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

نعت خواں منیبہ شیخ کے اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور مقامی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم چند روز قبل طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور آج وہ ہمیں سوگوار چھوڑ گئیں۔

پاکستان میں نعت خوانی کے شعبے کے فروغ اور اس میں نمونہ مثال بننے والی منیبہ شیخ نے زمانہ طالب علمی ہی سے نعت خوانی کا آغاز کیا اور جلد ہی محبت و عقیدت میں ڈوبی یہ آواز اسکول اور جامعہ سے نکل کر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے گھر گھر پہنچی اور عالمی سطح پر متعارف ہوئی۔

زمانہ طالب علمی سے پروان چڑھنے والا شوق نعت خوانی ان کی زندگی کی آخری سانس تک جاری رہا اورنعت خوانی کے فروغ اور خوش الحانی سے مدحت رسول بیان کرنے پر انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

منیبہ شیخ کی چند نعتیں ملاحظہ کیجیئے :


Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top