بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

میونسپلٹی حکام کی کارروائی، شہربھر میں 23 دکانیں سیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ٹاؤن بیشہ میں خلاف ورزی کرنے پر حکام نے 23 دکانیں سیل کردی جبکہ متعدد دکانداروں کو تنبیہی نوٹس جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا سعودی عرب کے شہر بیشہ کی میونسپلٹی نے شہر بھر میں دکانداروں کو جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد دیکھنے کےلیے دورہ کیا تو 23 دکانوں کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

میونسپلٹی کے سربراہ ابراہیم القرنی کا کہنا ہے کہ حکام نے شہر بھر 23 دکانیں سیل کی ہیں جبکہ تفتیشی ٹیمیوں نے القوبا کے علاقے میں 21 البہیم میں 19 اور قریہ الحجیرات میں 11 دکانوں کو خبردار کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران تفتیشی ٹیموں نے صحت کے اصولوں کا بھی جائزہ لیا اور اسٹوریج قوانین کی خلاف ورزی کرنے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کردیا۔

ابراہیم القرنی نے کہنا تھا کہ حکام نے دورے کے دوران اقامہ و لیبر قوانین خلاف ورزیاں کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرکے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں