جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

منیراکرم کا خواتین کی تعلیم سےمتعلق وضاحتی بیان

اشتہار

حیرت انگیز

دفترخارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا بیان جاری کر دیا۔

پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم کا خواتین کی تعلیم سےمتعلق وضاحتی بیان آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افسوس ہے میرے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا یا کسی کےجذبات مجروح ہوئے ہوں۔

منیراکرم نے کہا کہ پشتون ثقافت کی کوئی بےعزتی نہیں کی گئی جو انتہائی ترقی پسند ہے میراحوالہ ایک چھوٹی اقلیت کے’’عجیب نقطہ نظر‘‘کی طرف تھا جس کےنتیجےمیں خواتین پرپابندیاں عائدکی گئی ہیں جو نکتہ پیش کیاوہ یہ تھایہ پابندیاں اسلام،شریعت سےمطابقت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کو کام اور تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کرتی ہے پاکستان نےافغان حکومت کو خواتین پر پابندیوں کی مخالفت سےآگاہ کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا وہ افغان حکومت کو ان پابندیوں کو ہٹانےکیلئے قائل کرے عالمی برادری اس دوران افغانستان کیلئےاپنی انسانی امدادجاری رکھے انسانی امداد افغانستان کےغریب عوام کی بقا کیلئے بہت ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں