وفاق سندھ میں پانی کا بحران پیدا کررہا ہے، مراد علی شاہ Murad Ali Shah
The news is by your side.

Advertisement

وفاق سندھ میں پانی کا بحران پیدا کررہا ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس شخص کو ہائی کورٹ نے ضمانت دی اُسے اغوا کرلینا نامناسب رویہ تھا، جس شخص نے قانون توڑا اُسے سزا ملنی چاہیے، وفاق سندھ میں پانی کا بحران پیدا کررہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جن لوگوں پر سپریم کورٹ میں مقدمات ہیں وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، ایسے شخص کو اغوا کرلینا نامناسب تھا جسے عدالت نے ضمانت دے رکھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن ہو یا کوئی اور سب کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جس شخص نے قانون توڑا اور کرپشن کی اُسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ ’’وفاق نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کردیا جس کی وجہ سے ہمارے صوبے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر پنجاب کے دریاؤں میں لنک کینال تعمیر کیے جارہے ہیں جو غیر آئینی اقدام ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ضروری ہے کہ طے ہونے والے تمام معاملات میں سندھ اور بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے۔

اے آر وائی سے خصوصی گفتگو

دریں اثنا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شرجیل انعام میمن کو ملک واپسی پر ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے باوجود جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرنا مارشل لا کے وقت کی یاد تازہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن عدالتی حکم پر یہاں آئے، ان کے آنے کا وقت بھی طے تھا اس کے باوجود انہیں گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، یہ قانون جس نے توڑا اسے سزا ہونی چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے بجائے ساہیوال میں کوئلہ پاور پلانٹ لگایا گیا تاکہ پنجاب کو بجلی فراہم کی جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں