ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’’تعمیر نو کے 2 ارب ڈالر کو سب نے ناممکن کہا، سیلاب متاثرین کے لیے 8 لاکھ مکان تعمیر کر لیے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 فروری 2026): مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے 8 لاکھ مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا وژن سندھ پیپلز ہاؤسنگ دنیا کا سب سے بڑا تعمیر نو منصوبہ ہے۔

انھوں نے کہا سیلاب سے 21 لاکھ مکانات کو شدید نقصان پہنچا تھا، تعمیر نو کے لیے ہمیں 600 ارب روپے یعنی 2 بلین ڈالر کی ضروت تھی، سب نے کہا یہ ممکن نہیں، 4 سے 6 سال کا ترقیاتی بجٹ ختم کرنا پڑتا۔

حکومت قانون سازی میں ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے، پی پی ذرائع کا دعویٰ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں سب سے پہلے عالمی بینک ہماری مدد کو آیا، ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 400 ملین، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے 200 ملین ڈالر کا وعدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا عالمی بینک، ایشیائی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اب تک 8 لاکھ مکانات تعمیر کر چکے ہیں۔ اس سال 21 لاکھ مکانات کی تعمیر کا ہدف مکمل کرلیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں