منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کے فور کی تاخیر کا الزام کسی کو نہیں خود کو دے دیتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 فروری 2026): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے فور کی تاخیر کا الزام کسی دوسرے کو نہیں اپنے آپ کو دے دیتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور میں تھوڑا بہت کام چل بھی رہا تھا ایک صاحب نے 3 سال کیلیے رکوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینجھر سے کراچی تک کے فور کی لائن کو وفاقی حکومت لائے گی، منصوبے کا کچھ حصہ ریڈ لائن کے نیچے آئے گا اس پر کام چل رہا ہے۔

سانحہ گل پلازہ پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحے نے سب کو غمگین کر دیا ہے، کوشش ہے کہ اس کے متاثرین کو سپورٹ کیا جا سکے، ہمارا فائر بریگیڈ سسٹم 3 سے 4 جگہ بٹا ہوا ہے، سسٹم کو ایک چھتری کے نیچے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ گرا کر نیا بنائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

پی ٹی آئی کی 8 فروری کی ہڑتال پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں لوگوں نے ہرتال کا اعلان کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیا، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں، ایسی جماعتوں کو کہوں گا کہ آگے کی جانب دیکھیں۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ہر چیز کا جمہوری طریقے سے حل نکالیں گے، 26ویں اور 27ویں ترمیم میں بھی جمہوری طریقے سے حل نکالا، 28ویں ترمیم میڈیا سے سنتے ہیں پریشانی کی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مائی کراچی نمائش شہر کے کلینڈر میں شامل ہوچکا ہے، لاکھوں لوگ اب تک نمائش میں آ چکے ہیں، شہر قائد میں بہت سے بڑے ایونٹس منعقد ہو رہے ہیں، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود کراچی شہر آگے بڑھ رہا ہے، چیلنجز کو عبور کرتے ہوئے ہم آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی والوں کا شکر گزار ہوں جو مشکل گھڑی میں ساتھ دے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں