The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے نوازشریف کے مکمل بیانیے سے اختلاف کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوازشریف کے مکمل بیانیے سے اختلاف کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ، نثار کھوڑو، سعید غنی اور ناصر شاہ نے باغِ جناح کا دورہ کیا اور کل ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کا بیانیہ کسی حد تو درست ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کا سربراہ میں ہوں تو پولیس کے غلط کاموں کا جواب بھی میں ہی دوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی ہر سال 18 اکتوبر کو شہدا کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کرتی ہے، رواں سال پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی قیادت نے اس جلسے کو عزت بخشی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا ہے، کل پورے سندھ سے عوام یہاں احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں گے، شبلی فراز کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ کل وہ یہاں آکر  اپنی آنکھوں سے جلسے کے مناظر دیکھیں‘۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے، جلسے میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی صحت کے حوالے سے بھی فکر ہے‘۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا ’اگر کل گوجرانولہ میں ہونے والا جلسہ ناکام تھا تو پھر حکومت کو پریشانی کس کی ہے، حکومتی نمائندے سکون سے جاکر گھر بیٹھیں، جلسوں میں ماسک پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جو بند کمروں میں بھی ماسک استعمال نہٰں کرتے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں