پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

سندھ کی تقسیم منظور نہیں: مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 اگست 2026): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں صوبے کی تقسیم منظور نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مصطفیٰ کمال کے صوبوں کے متعلق بیان ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سارا پنڈ بھی مر جائے تب بھی آپ نے چوہدری نہیں بننا، سندھ اسمبلی نے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قرارداد پاس کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے آئین میں سب چیزیں موجود ہیں، موجودہ یا آئندہ بھی کبھی سندھ اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے یہ قرارداد منظور نہیں ہوگی، یہ معاملہ سندھ صوبے کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ جب چاہیں جتنی بار چاہیں گے سندھ اسمبلی سے یہ قرارداد منظور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر الزام لگتا ہے کہ سندھ میں ایک مؤقف اور پنجاب پر دوسرا مؤقف ہے، پنجاب میں دو نئے صوبوں کی قرارداد پاس ہو چکی ہے، میں بھی آئین میں ترمیم چاہتا ہوں لیکن کسی کے سوچنے سے نہیں ہو سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں