بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کوئی ڈیل نہیں ہوئی، آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے واقعے کو دیکھ کر شدید دکھ پہنچا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سب کو چور کہہ کر وقت برباد کررہی ہے، سی سی آئی اجلاس کی میٹنگ کا نوٹس آتا ہے دعوت نہیں آتی، بطور وزیراعلیٰ میرا فرض ہے اجلاس میں شرکت کروں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، پانی کا مسئلہ ہے کمیٹی رپورٹ کی اصلاح سی سی آئی سے کرانی ہے، ہمارے فنڈز کاٹے ہیں سی سی آئی کے ذریعے واپس لینے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس سے رسہ کشی نہیں ہورہی بتائیں کون رسے کو کھینچ رہا ہے، آئی جی سندھ حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دعا منگی کیس میں تفتیش جاری ہے گینگ کو گرفتار کرلیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچے کو کتوں نے کاٹا ہم نے فوری کراچی منتقل کرایا، یاد رہے کہ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6 سالہ حسنین زندگی کی بازی ہار گیا، وہ کراچی کے اسپتال این آئی سی ایچ میں زیر علاج تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں