The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل فور، پاکستان بھرسے آنے والےعوام کے لئے مناسب انتظامات کریں گے: مرادعلی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھرسے آنے والےعوام کے لئے مناسب انتظامات کریں گے.

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک میچ مانگا تھا، رواں سال 8 میچ کراچی مل گئے.

پاک فوج کو کریڈٹ جاتا ہے، جس کی وجہ سے بڑا ایونٹ ہو رہا ہے

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کے لئے مناسب انتظامات کریں گے، پی ایس ایل جیسے ہی شروع ہوگا شہر کو سجایا جائے گا.

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک کسی کودعوت نہیں دی، مصروفیات کے باعث میچ نہیں دیکھ سکوں گا.

انھوں نے کہا کہ پاک فوج کو کریڈٹ جاتا ہے، جس کی وجہ سے بڑا ایونٹ ہو رہا ہے، امن وامان کوبرقراررکھنےکی کوشش کریں گے، بجلی سستی ہوجائےتوپی ایس ایل کےبعدبھی روشنی برقراررہےگی.

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4: کراچی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہیلتھ ایکشن پلان بھی تیار

انھوں نے کہا کہ کراچی کنگز فائنل میں آئی تو خوشی ہوگی، البتہ جیتے کوئی بھی، یہ جیت پاکستان کی ہوگی.

یاد رہے کہا کہ اس برس پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں ہونا طے پائے تھے. تین میچز لاہور، پانچ کراچی میں منعقد ہونے تھے، البتہ شیڈول میں تبدیلی کے بعد تمام میچز کراچی میں منعقد ہوں گے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں