site
stats
پاکستان

وزیراعظم کو جلد استعفیٰ دے کر گھر جانا پڑے گا، مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا ہے، گونواز گو پہلے بھی نعرہ تھا اب بھی نعرہ ہے، پورے یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم جلد استعفیٰ دے دیں گے۔

وہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر دیے گئے دھرنے میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاق نے پورے پاکستان میں کچھ نہیں کیا بس ایک صوبے کے ایک شہر پر سارے پیسے لگا دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ وفاق ویسے تو تمام ہی چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرتا رہا ہے لیکن سندھ سے خصوصی طور پرسوتیلوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور صوبے کو اسے جائز وسائل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔


*پانی،گیس بجلی کی عدم فراہمی، سندھ بھر میں جیالے سڑکوں پر


انہوں نے کہا کہ سندھ کو پانی، گیس اور بجلی کچھ نہیں دیا جارہا ہے اور سندھ کے پروجیکٹس پر وفاق مکمل توجہ نہیں دے رہا ہے اس لیے آج سندھ کا ہر باسی سراپا احتجاج ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ مسلسل نا انصافی ہو رہی ہے جو اب برداشت نہیں کی جائے گی اوت وفاق کو سندھ کے جائز حقوق اور بالخصوص اس کے حصے کا گیس، بجلی اور پانی فراہم کیا جائے۔


*پیپلزپارٹی کا آج مزارقائد پر ’پانی دو بجلی دو‘ اور ’گونواز گو‘ دھرنا


وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ نعرہ لگایا تھا اور آج بھی یہی نعرہ لگاتا ہوں کہ ’’گونوازگو‘‘ ۔۔۔ ’’گونوازگو‘‘اور آج پورے یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم جلد استعفیٰ دے دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top