تازہ ترین

قائدآباد میں دھماکے کے پیچھے امن تباہ کرنے کی سازش ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قائد آباد دھماکے کی نوعیت کا تفتیش کے بعد معلوم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد آباد دھماکے میں 2 شہادتیں ہوئیں، 12 افراد زخمی ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دھماکے کی تفتیش جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کا تفتیش کے بعد معلوم ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ قائدآباد میں دھماکے کے پیچھے امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

کراچی: قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کراچی: قائد آباد دھماکےمیں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا


پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے رمضان کی لاش جھنگ روانہ کردی گئی۔

Comments