وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی میں مرادعلی شاہ کچھ بات کررہےتھے اور نیوزکانفرنس میں کچھ، دراصل مراد علی شاہ کا بھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ روزانہ لاکھوں مقدمےدرج ہو رہے ہوتے ہیں کیا وزیراعظم سب کاجواب دیں گے؟ سندھ حکومت موجودہے،سندھ پولیس کاکیس ہے وزیراعظم کیوں جواب دیں؟
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کوساتھ بیٹھ کرطےکرناچاہیےکہ مؤقف کیا اپنانا ہے، پوری ن لیگ کنفیوز ہےہر رہنما الگ بات کر رہا ہوتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں مرادعلی شاہ کچھ بات کررہےتھے اور نیوزکانفرنس میں کچھ، اسمبلی میں تقریرسےایک پہلےکہاکیپٹن(ر)صفدرنےغلط کیا اگلےدن اسمبلی میں تقریرمیں مؤقف دوسراتھا دراصل مرادعلی شاہ کابھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا۔
نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ نوازشریف کو جلد واپس لےآئیں گے، نوازشریف وزٹ ویزےپربرطانیہ میں ہیں امیدہے15جنوری سےپہلےنوازشریف کوواپس لےآئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کوکوئی اغوانہیں کیاگیا یہ سب صرف باتیں ہیں، ہمارامؤقف ہےفوج اوراداروں پربراہ راست تنقیدنہ کریں حکومت پرتنقیدکریں تاکہ کھل کراپوزیشن کوجواب بھی دیاجائے، اداروں پرتنقیدکرتےہیں کیونکہ وہ آپ کوجواب نہیں دیتے۔