تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

’’اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے‘‘

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں دو شفٹوں میں ہوں گی یا باقی طالب علم دوسرے روز آئیں گے۔

مراد راس نے کہا کہ طالب علم گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جبکہ ٹیچرز کا کرونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیچر تین دن پہلے کی ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ماسک، صابن، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوں گے، محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ او لیول پیپرز کی رجسٹریشن کے لیے اسکولوں کی انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اضافی 6 ہزار اساتذہ کو ضرورت کےمطابق دوسرے اسکولوں میں بھجوایا ہےجبکہ ایک سال کے اندر ریٹائرڈ ہونے والوں اور معذور افراد کو کہیں ٹرانسفر نہیں کیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ملتان روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں تمام اساتذہ کو ڈسکاؤنٹ پر پلاٹ دیئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -