The news is by your side.

Advertisement

مراد سعید کا بلاول بھٹو سے معافی کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان اوراس کےاداروں سےمعافی مانگیں۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مرادسعید نے کہا کہ بلاول کے والد اور جماعت نےپاکستان کوکنگال اور اداروں کو برباد کیا جس پر بلاول بھٹو پاکستان اوراس کےاداروں سےمعافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت اداروں کی تباہی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی، 2008 تک اسٹیل ملز کا 8 ارب سے زائد منافع تھا پھر زرداری آئے، پیپلزپارٹی کے ہاتھ اسٹیل ملزلگی توزوال اورتباہی کی حدوں کوپہنچ گئی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریلویز کی تباہی کاسہرابھی پیپلزپارٹی کے سر جاتا ہے،قومی اداروں کولوٹ کرپیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایاگیا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایف بی آر کی ناکامی کی قیمت صوبوں کوادا کرنی پڑی ، پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا خمیازہ سندھ اور پنجاب نے بھگتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ناکامی کےباعث سندھ کو229 ارب کم دیےگئے ، ناکامی کی قیمت پنجاب نے 483 ارب کے نقصان سے ادا کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں