الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت اےٹی سی کے فیصلے کی بنیاد پر سینیٹ رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مراد سعید کو آرٹیکل 63 ون اور ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخواسےسینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔
گزشتہ ماہ 15 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنی سینیٹ کی نشست چھوڑتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیج دیا تھا۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کی تھی۔ مراد سعید نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


