The news is by your side.

"چند گھنٹوں میں سوات سے پانی نکال دیا گیا تھا”

سوات: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ہمراہ سوات کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ سیلابی ریلا گزرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد ریلیف کا کام شروع کیا گیا اور چند گھنٹوں میں سوات کے بیشتر علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی۔

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں دو ماہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم پر تنقید کرنے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سندھ سے دو ماہ میں بھی پانی کیوں نہیں نکالا؟

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ وزیراعظم نے سیلاب میں ڈوبے لوگوں پر امداد کے تھیلے پھینکے، شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تذلیل مت کریں۔ انہیں عزت دیں۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں