تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

‘جنہوں نے پاکستان بیچا ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پاکستان کو بیچا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

میں نے امریکی سازش اور مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی اگر یہ میرا جرم ہے تو میں یہ جرم اور بغاوت کرتا رہوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کبھی بھی امپورٹڈسرکار کو تسلیم نہیں کریں گے، جنہوں نے پاکستان بیچا ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ میرے ملک کی خود مختاری چیلنج ہوئی، امپورٹڈ سرکار ہم پر مسلط کی گئی، نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں یہ سازش عیاں ہوئی، میں نے امریکی سازش اور مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی، میں نے سندھ ہاؤس میں لگی منڈی پر آواز اٹھائی، اگر یہ میرے جرم ہیں تو میں یہ جرم اور بغاوت کرتا رہوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات نہیں ہیں لیکن موجودہ حکومت نے 45 دنوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ا نہوں نے تباہ کیا، موجودہ حکومت نے تاریخی مہنگائی کردی قوم کا کیا قصور تھا، ہمارے گھروں پر چھاپے اور مقدمات درج ہورہے ہیں، عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری کا مقدمہ لڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عدالت میں پیش ہوئے تھے اور مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے تھے۔

مراد سعید مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے

انہوں نے دوران سماعت اپنی نشست سے کھڑے ہو کر معزز جج سے مکالمے میں بغاوت کے مقدمات درج کرانے والوں کو بھی عدالت بلانے کی استدعا کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -