ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

مراد سعید کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 2ملزمان سےمتعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مرادسعید نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 2ملزمان سےمتعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا دونوں ملزمان کو پیپلزپارٹی دور مجموعی120 ٹھیکے دئیےگئے، ایف آئی اےاورنیب اس معاملےکی بھی تحقیقات کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 2ملزمان سےمتعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ،وفاقی وزیر مرادسعید نے کہا سرداراشرف بلوچ، نیاز احمد کو پیپلزپارٹی دورمیں ٹھیکے ملے، شرف ڈی بلوچ کےمالک سکندر جتوئی آصف زرداری کےدوست ہیں۔

مرادسعید کا کہنا تھا ملتان اور لاڑکانہ پیکج کے 40 ارب کےٹھیکے دئیےگئے، ایف آئی اے اور نیب اس معاملے کی بھی تحقیقات کررہا ہے، دونوں ملزمان کومجموعی طور29 ٹھیکے دئیےگئے، پیپلزپارٹی دورمیں مجموعی 120 ٹھیکے دئیے گئے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا ملتان سکھرموٹروے کے نیب کو جوابات جمع کرادیئے ہیں، جاوید صادق اور احسن اقبال کے کردار سے بھی آگاہ کردیا، معاہدہ 2015 میں ہونا تھا مگر 2013 میں کیاگیا۔

عہدہ سنبھالنےکےبعدمواصلات کے ریونیو میں10ارب 79 کروڑ30لاکھ کااضافہ ہوا

مرادسعید کا کہنا تھا عہدہ سنبھالنے کے بعد مواصلات کے ریونیو میں اضافہ کیا، ریونیو میں10 ارب 79 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہوا، 6 ماہ میں4ارب 30کروڑ کی ریکوری کی گئی، ارباب عالمگیر نے 84 لاکھ 50 ہزار گاڑی کی مد میں خرچ کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا امتیازصفدر نے 9 ماہ میں13 لاکھ 56 ہزار روپے خرچ کیے، پارلیمانی سیکرٹری علمدار لالیکا نے89 لاکھ جبکہ جنیدانور نے 8ماہ میں 15لاکھ سے زائد خرچ کیے۔

خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلانیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کےلیےمقرر کردیا گیا اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سمیت تمام ملزمان انیس اپریل کوطلب کرلیا ہے۔

طلب کیےجانےوالوں میں آصف زرداری کےقریبی ساتھی یونس قدوائی کےایم سی کےچار سابق اور چار موجودہ افسران بھی شامل ہیں، ملزمان پرلائبریری اور مندر کےپلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں