اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے ذاتی گھروں کو کیمپ دفاتر ڈیکلیئر کرنے کے نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کے کرپشن کے پیسے کو سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈ کروزر میں منتقل ہوتے ہوئے دیکھا۔
آپ نےشہبازشریف کےکرپشن کےپیسے کوسیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈکروزرمیں منتقل ہوتےہوئےدیکھا
وہ نوٹیفیکشن جسمیں اپنےذاتی گھروں کوکیمپ آفسسزڈیکلیئرکیاگیا۔اسکی سیکورٹی اوراخراجات بھی سرکاری خزانےسے
نوازشریف کےنااہلی کےبعدراوئونڈکو پھرسےسرکاری رہائشگاہ قراردیاگیا pic.twitter.com/Tajfl1hNRc
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 4, 2019
انہوں نے لکھا کہ یہ ہیں وہ نوٹی فیکشن جس میں اپنے ذاتی گھروں کو کیمپ آفسز ڈیکلیئر کیا گیا ہے، اس کی سیکیورٹی اور اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے،نواز شریف کی نااہلی کے بعد رائے ونڈ کو پھر سے سرکاری رہائش گاہ قراردیا گیا۔
اس سے قبل کیے گئے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے830 کروڑ روپے، جاتی عمرہ پر پچھلے پانچ سال عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ خرچ ہوئے۔
شہبازشریف کےسیکورٹی پرقومی خزانےسے 830 کروڑ،جاتی عمرہ پرپچھلےپانچ سال عوام کے214کروڑ13لاکھ خرچ ہوئے۔وزیراعظم ہاوس کے علاوہ ذاتی5گھربھی کیمپ آفسسز۔ذاتی دورے،خصوصی جہاز،گھر کےخرچےاسکےعلاوہ ہیں
اب انکشاف ہواکہ کرپشن کاپیسہ بلٹ پروف لینڈکروزرمیں بھراجاتااورپروٹوکول میں منتقل ہوتارہا
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 4, 2019
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی5 گھر بھی کیمپ آفسز، ذاتی دورے، خصوصی جہاز اور گھر کے خرچے اس کے علاوہ ہیں، اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔