The news is by your side.

Advertisement

فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالا تر ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں طویل جدوجہد کے بعد امن قائم ہوا، فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا اس لیے وہاں کے لوگوں کو آج احتجاج کا موقع ملا مگر فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں طویل جدوجہد کے بعد امن قائم ہوا، جو مطالبات ہم نے پارلیمنٹ میں پیش کئےاس کاحل بھی پیش کیا، طاقت،احتجاجی دھرنے، تشدد سے مطالبات حل کرنےکا مشورہ نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی ایم حملہ ، پانچ فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں تین ہلاک 10 زخمی

اُن کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول بھٹو سے جاکرملےتھے، کیا انہوں نے راؤ انوار سے متعلق پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پوچھا کیونکہ آصف زرداری نے اُسے بہادر شخص قرار دیا۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پرحملہ کرکےتاثردیاگیا پھرسےلاشیں چاہئیں؟ مگر ہم قبائلی عوام اور اُن کی قربانیوں کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے منتخب اراکین اسمبلی نے آج میران شاہ کے علاقے بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، حملے کا مقصد گزشتہ روز حراست میں لیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کو رہائی دلانا تھا، البتہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو جاں بحق کیا جبکہ علی وزیر سمیت 8 کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں