تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ان کی جوابدہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو تو کچھ نہیں تقریر ہی بدل لیں، پرچی چیئرمین کے نزدیک جمہوریت کرپشن، لوٹ مارکی آزادی کا نام ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے، بلاول اور ان کے والد کی جمہوریت نے عوام کو جہالت اور وسائل کی لوٹ مار دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگتے ہیں جس میں سراج ، شرجیل کو وارداتوں کی آزادی ہو، سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کبھی پیپلزپارٹی کا مقصد تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، بلاول جانتے ہیں الیکشن شفاف ہوئے تو ایک یونین کونسل ہاتھ نہیں لگے گی، بلاول جان لیں انتخابات شفاف اور سندھ بھی لٹیروں سے نجات حاصل کرے گا۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ ہی جذبات کی سودا گری چلے گی، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ان کی جوابدہی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -