The news is by your side.

Advertisement

’’اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں، الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کے بجائے احتجاج شروع کیا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ دو ممالک نے جے یو آئی کو فنڈنگ کی، کرپشن، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا اسی لیے ان کو خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا، چھ ہفتے گزر گئے، احتجاج بھی کردیا مگر رسیدیں دکھانا پڑیں گی۔

مراد سعید نے کہا کہ سابقہ حکومت نے 41 اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا، ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوا جو جرمنی سے ملا، گروی رکھنے کی باتیں کرنے والے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر عثمان کاکڑ نے صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب آپ ریاست کے صدر ہیں کسی ایک پارٹی کے نہیں، آپ تو ایک پارٹی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کے دو بڑے پراجیکٹ ہیں ایک اپوزیشن کو گالیاں اور دوسرا نیب، صدر نے مہنگائی، اداروں کی نجکاری کا کبھی نوٹس لیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں