اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

مرادسعید کی نااہلی اور ڈی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے مراد سعید سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی اور ڈی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی جنرل نشست معاملے پر حکم نامہ معطل کرتے ہوئے خالی قرار دی گئی اس نشست پر آئندہ فیصلے تک کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جلال خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

مراد سعید نااہل قرار

شیڈول

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ نشست سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس اہم نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی، امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 6 اور 7 اپریل کو جمع کرا سکیں گے، جس کے بعد 10 اپریل کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مراد سعید کی نااہلی کے بعد اس نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب صوبائی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے۔

پی ٹی آئی امیدوار

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عرفان سلیم کے کورننگ امیدوار سجاد محمد ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں