The news is by your side.

مرحوم ارشد شریف نے کیا بتایا تھا؟ مراد سعید کا تہلکہ خیز دعویٰ

پشاور : رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم ارشد شریف کےحوالے سےتمام تفصیلات میرے پاس ہیں، خان صاحب کی اگرتنبیہ نہ ہوتی توشاید میں بہت کچھ کہتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ میں آج سوچ کرآیا ہوں کہ میں تمام حقائق قوم کےسامنےرکھوں گا، میں چاہتا ہوں ایک ہی بار یہ کہانی ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کل میرے لیڈرکو تین گولیاں لگیں، زخمی ہونے کے باوجود میں نے اپنے لیڈر کو چٹان کی مانند دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر والدہ کا بڑا اقدام

مراد سعید نے کہا کہ میرے قائد نے اسپتال سے بیان جاری کیا کہ ابھی میں زندہ ہوں ملک انتشار کی طرف نہ جائے،تحریک عدم اعتماد سے پہلےعمران خان نے ایبلسوٹلی ناٹ کہا، جب عمران خان کی مقبولیت بڑھتی گئی قوم نےبھی غلامی مسترد کردی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کےامن کی خاطرمیرےبھائی اور والدہ کوبھی گولی لگی تھی، خدا کیلئےغداراور بغاوت کےفتویٰ اپنے پاس رکھیں یہ چورن مت بیچیں، اگر خان صاحب کی تنبیہ نہ ہوتی توشاید میں بہت کچھ کہتا۔

مرحوم اینکر ارشد شریف کا ذکر کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کےحوالےسےتمام تفصیلات میرےپاس ہیں، جاتے جاتےنام بھی دے کرجاچکےہیں،چیف جسٹس سے گزارش ہےکہ ارشدشریف کی والدہ کےمطالبےکےمطابق کمیشن بنایاجائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں