The news is by your side.

Advertisement

احسن اقبال کے بیان پر مراد سعید کا سخت ردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ احسن اقبال مجرم کو قائد مانتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے پر یقین رکھتےہیں، اپنے قائد کی طرح نیب زدہ احسن اقبال جھوٹ پر کمر بستہ ہیں۔

(ن) لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ دیگر کمیشنزکی طرح چینی کمیشن نےبھی احسن اقبال کے ساتھیوں کوبےنقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم وزیراعظم وہ تھا جسے عدالت نے ایوان وزیراعظم سے نکالا، ایوان وزیراعظم سے نکالا گیا نوازشریف اولاد سمیت مفرور ہے جب کہ عمران خان کو عدالت نے صادق و امین قرار دیا اور قوم نے وزارت عظمیٰ پربٹھایا۔

مراد سعید نے کہا کہ بددیانت وزیراعظم ،کرپٹ وزیروں کے ڈاکے قوم کے سامنے آ ر ہے ہیں، احسن اقبال مجرم کو قائد مانتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنےپریقین رکھتےہیں، اپنے قائد کی طرح نیب زدہ احسن اقبال جھوٹ پر کمر بستہ ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھائی کے ذریعے ہاتھ صاف کرنیوالےاحسن اقبال کے پاس صفائی دینےکوکچھ نہیں، جعلی دانشور جعلی بیانیے تراشنےکےبجائے اپنی چوری کاحساب دیں۔

قبل ازیں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ اس خاندان کی ترجمان ہیں جس نے 1998 میں بھارت کوچینی بیچی، یہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان کا بنایا ہوا مافیا ہے،27ارب کی سبسڈی دینے پر اب انہیں نیب اور ایف آئی اےکا سامنا کرنا پڑے گا یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں