جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

راولپنڈی/ ہری پور میں سزائے موت کے 2 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈْٰی/ ہری پور: اڈیالہ سینٹرل جیل اورسینٹرل جیل ہری پورمیں قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر2 مجرمان کو تختہ دورپرلٹکا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب اڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد جاوید کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد جاوید کےخلاف جہلم میں 2010 کوقتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

دوسری جانب ہری پورکی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم امتیاز احمد کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ ہری پورمیں سزائے موت کے ایک قیدی حمایوں کی سزا اپنے اہل خانہ سے صلح کے باعث معاف کردی گئی جس نے 2005 میں اپنے باپ کوقتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب اورسندھ میں کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا تھا۔

پاکستان نے دسمبر2014 میں آرمی پبلک اسکول پرہونے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے میں 134 بچوں کی ہلاکت کے بعد سزائے موت پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سال 2015 میں پاکستان میں سزائے موت کے منتظر 324 افراد کی سزا پرعملدرآمد کیا گیا جس سے پاکستان سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبرآگیا ہے جبکہ پہلے اوردوسرے نمبر پر چین اورایران ہیں۔


پاکستان سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبرپرآگیا


ابتدا میں حکومت نے صرف دہشت گردی کے مجرمان کی سزائے موت پرعملدرآمد کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں اس کادائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگرجرائم میں ملوث ملزمان کی سزا پربھی عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

عالمی سطح پرپاکستان میں سزائے موت پرعائد پابندی ختم کرنے کی مذمت کی گئی ہے تاہم ملک میں ان پھانسیوں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ سزائے موت پرعمل درآمد سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ دیگرجرائم کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں