اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

کراچی میں گھر سے نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ساجد نامی نوجوان کی گھر سے گلہ کٹی لاش ملی ہے مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول ساجد تین بچوں کا بات تھا اور علاقے میں ہی ایل پی جی گیس کا کاروبار کرتا تھا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق ساجد دوپہر 12 بجے سے رابطنے میں نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آ رہا تھا۔ اس کے گھر میں داخل ہوئے تھے تو سب کچھ بکھرا پڑا تھا۔

بھائی نے مزید بتایا کہ ساجد کی لاش چادر میں لپٹی ہوئی اور منہ پر تکیہ رکھا ہوا تھا، مقتول کو ہاتھ باندھ کر گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جب کہ اس کا موبائل فون غائب ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں