تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت : ماں نے اپنے کمسن بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیئے

نئی دہلی : بھارت میں ماں نے اپنے معصوم بچے کی جان لے لی، پانچ سالہ بیٹے کا بیلچے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے پریاگ راج کے پھول پور میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے ہی پانچ سالہ بیٹے کا پھاوڑے سے گلا کاٹ کر موت کی نیند سلادیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا،

اپنے لخت جگر کی قاتل ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے پریشان ہے۔

وہ کسی بات سے ناراض ہوئی اور اس نے اپنے پھول جیسے بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کرکے مار ڈالا، منظر دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے اور گاؤں میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

کنوجا کلا پھول پور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کلیوگی کی والدہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -