ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی ہے مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات شیخوپورہ کے تھانہ صدر کی حدود میں ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ہے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 80 سالہ شاہ محمد، ان کی اہلیہ 62 سالہ عشرہ، 18 سالہ بیٹی کرن اور 8 سالہ پوتے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

پولیس واردات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ جائے واردات سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں