منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا مبینہ قتل، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے مبینہ قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہالپور میں منگل کے روز ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

مرنے والوں میں 40 سالہ کاشف اور ان کی 36 سالہ اہلیہ سمیت 15 اور 13 برس کے دو بیٹے اور ایک نو سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کو پوائنٹ بلینک رینج سے سر میں فائر مارے گئے، سر کے اوپر لگنے والی گولیوں کے ایگزٹ وونڈ نہیں مل سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کو سر کے اوپر ورٹیکس پر فائر مارے گئے، گولی لگنے کے باعث خون کے چھینٹے بھی نہیں ملے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 9 سالہ عبدالوہان کو گولی کے بجائے گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ دیگر دونوں بچوں کی موت بھی گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آج ڈی سی، ڈی پی او کو پیش کرنے کا امکان ہے جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں