اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کراچی: کرائے کا قاتل گرفتار، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے قتل کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے کرائے کے قاتل کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شعیب نے چالان کاٹنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کیا جبکہ ناظم آباد میں اسپیشل برانچ سیکیورٹی یونٹ کے اہلکار کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہا کہ اُس نے 5 ہزار روپے کے عوض خاتون کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ شعیب نے سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق شعیب اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر 4 بار جیل کی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ ملزم چار مقدمات میں مفرور اور اشتہاری بھی ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں