منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے (11 جولائی 2026): شیخوپورہ کے شہر مریدکے میں پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا۔

صدر پولیس کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ملزم کے خلاف لڑکی کے والد عارف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ مرکزی ملزم سبحان عرف جیبو فرار ہے۔

طالبہ سے زیادتی کا واقعہ 2 ماہ قبل گاؤں ٹپیالہ دوست محمد میں پیش آیا تھا، والدین کے مطابق ملزم سبحان عرف جیبو نے طالبہ کو گھر میں اکیلی دیکھ کر زبردستی گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طالبہ سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر دوستوں میں شیئر کر دی۔


لاہور: اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر سے ملنے والی مردہ بچی کی ابتدائی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی


پولیس کے مطابق ملزم سبحان عرف جیبو طالبہ کو قتل کی دھمکیاں دے کر خاموش کراتا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں