پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

مری چٹہ موڑ پر ہزاروں سیاح پھنس گئے، کوئی پرسان حال نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

مری چٹہ موڑ پر سڑکیں بروقت کلیئر نہ کرنے کی وجہ سے ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ سیاح کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 21 سے 22 جنوری برفباری کی پیشگوئی کی تھی، خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود محکمہ ہائی وے والے خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔

سیاح کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہے، ہائی وے کو ہرسال کروڑوں روپے فنڈ ملتا ہے، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متاثرہ سیاح کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ معاملے کو اعلیٰ سطح پر دیکھا جائے۔

یہ پڑھیں: مری میں برفباری کا گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ادھر ڈپٹی کمشنر سلیم جان کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں، مالم جبہ روڈ، کالام مہوڈھنڈ کا زمینی رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرغزار روڈ بھی کھول دیا گیا ہے، ڈی پی او محمد عمر خان کے مطابق سیاحتی علاقوں میں ٹورسٹ پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں