پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عید پر مری جانے والوں کیلیے اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمدرضا تنویر نے عید سکیورٹی پلان جاری کر دی۔

ڈی پی او مری کے مطابق عید تعطیلات میں مال روڈ اور شہر میں فیملیز کے علاوہ داخلہ بند رہے گا،  مری میں 31مئی تک دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہو گی۔

ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہنا ہے کہ مری میں ون ویلنگ اور سکیٹنگ پر دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے گا، عید پر منچلوں کی ہلڑ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، مری میں عید الاضحیٰ پر لاکھوں سیاحوں کی آمد متوقع ہے جن کی سیکورٹی کے لیے 700 سے زائد فورس فیلڈ میں تعینات ہوگی۔

مری پولیس ڈیٹا کے مطابق عید کے تیسرے روز ریکارڈ 70 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں اور رواں سال پچھلا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

سیاحوں کے لیے "Safe Tourism Murree” موبائل ایپ لانچ؛ لائیو ٹریفک اپ ڈیٹ دستیاب، سیاح ہنگامی صورتحال میں لائیو ہیلپ؛ "Text to DPO” فیچر کے ذریعے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

مری پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز رش کے اوقات سے بچییں،  پہاڑی سفر سے پہلے گاڑی کی فٹنس، بریکس اور ٹائرز لازمی چیک کریں، مری پولیس روایتی ڈیوٹی سے ہٹ کر خاندانوں کو ایک محفوظ اور بین الاقوامی معیار کا ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں