جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

مری میں ہڑتال، سیاح رلُ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مری میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی ہل اسٹیشن مری میں تاجروں کا احتجاج کے باعث دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

ہڑتال کے باعث مری آنے والے سیاحوں کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مری سیاحتی مقام ہے اور مال روڈ پر رات کو سیاحوں کی آمدزیادہ ہوتی ہے۔

تاجروں نے مال روڈ پر رات 8بجے دکانیں بند کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے سیاحتی سرگرمیاں اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ سیاحتی مرکز مال روڈ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں