جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

مری میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کا امکان، ہائی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

(26 جنوری 2026): محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج شام اور کل منگل رات تک مری میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔

 مری گلیات میں برف باری کا چوتھا اسپیل حفاظتی اقدامات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مری محمد رضا تنویر نے مری پولیس انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی پی او مری کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں مری آنے والے سیاح اپنے ساتھ ٹائرز کی چین لازمی رکھیں گاڑی میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت گرم لباس فور کمبل وغیرہ لازمی رکھیں۔

ڈی پی او مری محمد رضا تنویر نے کہاریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں مختلف مقامات پر ڈیپیوٹ ہیں مری ٹریفک پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے مختلف پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ڈی پی او مری کا کہنا تھا برف باری کے دوران حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے گاڑیوں کی فوک لائٹ استعمال لازمی ہے، ڈی پی او مری نے کہا گاڑیوں کے فیولز ٹائرز کی ہوا اور اضافی ٹائرز اضافی کٹس لازمی رکھیں مری پولیس ضلع انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ، چمن و دیگر اضلاع میں برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا ہے، بارش اور برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا دوسرا اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں