اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

مری میں برفباری کا گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

(23 جنوری 2026): مری میں شدید اور طوفانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں شدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، مری کے اندر موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مری میں برفباری کا گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مری اور مضافات میں شدید برفباری کا تیسرا اسپیل شروع ہوگیا، مری میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا سلسلہ رات تک جاری رہےگا، سیاحوں کے مری آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مقامی لوگ مفلوج ہو کر رہ گئے۔

مری کے مضافاتی علاقوں میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا، مری میں گزشتہ رات سے بجلی مکمل طور پر منقطع ہے، مری اور مضافات میں انٹرنیٹ سروس جزوی معطل کردی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں