پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

مری میں 20 انچ تک برفباری کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مری: ملکہ کوہسار مری میں 20 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسار مری میں آج اور کل شدید برف باری کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں 12 سے 20 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ خود مری پہنچ گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے روڈ کلیئرنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر مواصلات نے ہائی وے میکنیکل ونگ کی مشینری اور سالٹ کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ مری میں 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز مکمل فعال ہیں اور نمک کے بیگز کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاکہ شاہراہیں فوری بحال رکھی جا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مری داخل ہونے والی گاڑیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں