The news is by your side.

Advertisement

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی: گورنر سندھ کا اہم بیان آ گیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب ایک سیاسی شخصیت ہے بطور ‏ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی سے کراچی ٹرانفارمیشن پلان متاثر ہوسکتا ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں فائر اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا ‏سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سندھ ‏حکومت کی بدنیتی کی آئینہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ غیر سیاسی شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ‏لگایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت سے بات کی جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کے تمام انڈسٹریل زونز میں فائر ‏اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں جو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائے گے واٹر بورڈ پر ایک ‏غمگین فلم بنائی جاسکتی ہے جبکہ اس کے افسران اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 800 سی سی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔ ‏

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مزدور کی کی ‏تنخواہ 25000 روپے کرے، موجودہ سندھ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے یہاں سے صنعتیں ‏دوسرے صوبوں میں شفٹ ہورہی ہے، مرتضی وہاب کی تعیناتی کسی طور پر قبول نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں