جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

مرتضیٰ وہاب نے جنگ عظیم کی چوری نشئیوں پر ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جنگ عظیم کی چوری نشئیوں پر ڈال دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نشئی افراد سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فریئر ہال کی چوری میں بھی نشئی افراد ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریئر ہال کی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو متعدد بار خط ارسال کرچکے ہیں، نشئی افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کراچی میں تاریخی حیثیت رکھنے والے فریئر ہال سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ چوری کرلی گئی، جس کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعات کی روک تھام کے لیے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فیریئر ہال میں پارکنگ ایریا نہ ہونے کو موٹر سائیکل چوری کی وجہ قرار دیا گیا، فیریئر ہال میں قائم کیے گئے اسٹال اور پتھارے بھی غیرقانونی ہیں۔

پولیس نے خط میں لکھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ فیریئر ہال میں قائم اسٹال اور پتھاروں کو مکمل ختم کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں